ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورایئرپورٹ: روانگی لاؤنج میں انٹرنیٹ سسٹم خراب، مسافرخوار

لاہورایئرپورٹ: روانگی لاؤنج میں انٹرنیٹ سسٹم خراب، مسافرخوار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نبیل ملک: لاہورایئرپورٹ کے روانگی لاؤنج میں انٹرنیٹ سسٹم خراب ہونے سے تمام پروازوں کا بورڈنگ سسٹم رک گیا، انتظامیہ نے ہاتھ سے بورڈنگ پاسز جاری کرنا شروع کئے تو ہزاروں مسافروں کی قطاریں لگ گئیں۔

 ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہورایئرپورٹ کے روانگی لاؤنج میں تمام ملکی اور غیر ملکی ایئرلائنز کو اپنے اپنے مسافروں کو بورڈنگ کارڈ جاری کرنے کے عمل میں سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ اچانک انٹرنیٹ سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے لاہورایئرپورٹ کے روانگی لاؤنج میں ہزاروں مسافروں کا رش لگ گیا۔

جدہ سمیت ابوظہبی، بحرین، اسلام آباد، کراچی، ملتان اور دیگر شہروں کو جانے والی تمام پروازیں بری طرح متاثر ہوگئیں۔ علاوہ ازیں پروازوں کو مزید تاخیر سے بچانے کے لیے تمام ایئرلائنز کے ڈیوٹی عملے نے اپنے ہاتھوں سے بورڈنگ کارڈز کو جاری کرنا شروع کر دیا، جس سے مسافروں کو کچھ ریلیف تو ملا لیکن انہیں گھنٹوں قطاروں میں انتظار کی زحمت بھی اٹھانا پڑی۔