شاہین عتیق:چائلڈ ماڈل کورٹ کے جج محمد اختر بھنگو نے پہلا فیصلہ سناتے ہوئے زیادتی کیس کے چار ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چائلڈ ماڈل کورٹ میں تھانہ شاہدرہ پولیس نے چوتھی جماعت کی طالبہ شیبا سے اجتماعی زیادتی کرنے کے الزام میں چار ملزمان حیدرعلی، خادم حسین،گل شان اور لیاقت علی کے خلاف چالان پیش کیا۔
عدالت میں لڑکی نے بیان دیا کہ اس کے ساتھ زیادتی نہیں ہوئی اس نے جو ایک سو چونسٹھ کا بیان ملزمان کے خلاف مجسٹریٹ کی عدالت میں دیا تھا اس کو شاہدرہ پولیس کے تفتیشی آفیسر کے کہنے پر دیا۔
عدالت میں ملزمان کے وکیل نے لڑکی کے بیان کی روشنی میں بری کرنے کی درخواست دائر کردی۔ عدالت نے وکلاء کی بحث سننے کے بعد چاروں ملزمان کو بری کردیا۔ ماڈل کورٹ کا یہ پہلا فیصلہ ہے۔