عابد چوہدری: گجر پورہ میں بھتیجوں نے جائیداد کے تنازع پر چچا کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا، لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل، ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گجر پورہ کے رہائشی عدنان کا اپنے بھتیجوں کے ساتھ جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔ بدھ کے روز دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس دوران عدنان کے بھتیجوں نے چھریوں کے وار کر کےاسےقتل کر دیا۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے موقع سےایک ملزم کو گرفتار کر کے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موقع سے شواہد اکٹھے کر کے مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔