عمراسلم: وزیراعلیٰ پنجاب کااپنی ٹویٹ میں پیغام دیتے ہوئے کہنا ہے کہ زینب اورعاصمہ جیسے کیسزپر سیاست کرنے کی بجائے اپنےبچوں کی حفاظت کےلیے مل کر کام کر نا ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کااپنی ٹویٹ میں کہناتھاکہ ان کی سب سےگزارش ہے کہ مل کرایک آوازبن جائیں۔ انہوں نےکہاکہ اپنےبچوں کویہ نہیں دکھاناہوگاکہ وہ ناکام ہوگئے ہیں۔ بچوں کےساتھ ہونےوالے تکلیف دہ واقعات ہرسیاست اورمذہب سےبالاترہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اس بات پربہت رنجیدہ ہوں کہ تین سالہ عاصمہ کومردان میں زیادتی کےبعدقتل کردیاگیاہے۔ مجرموں کےخلاف ایک ہو نا ہوگا جو پاکستان کے مستقبل معصوم بچوں کونشانہ بنارہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس حوالے سے پنجاب حکومت نے پیش رفت کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ کی سربراہی میں بچوں کے تحفظ کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔