جنید ریاض: لاہور بورڈ انٹر میڈیٹ علوم شرقیہ سالانہ امتحانات2018 ء آن لائن داخلہ فارم جمع کروانے کا شیڈول جاری کردیا۔ امیدوارسنگل فیس کے ساتھ انیس فروری تک داخلہ جمع کراسکیں گے۔
تفصئیلات کے مطابق لاہور بورڈ کیجانب سے انٹر میڈیٹ علوم شرقیہ کا سالانہ امتحان دینے کے حوالے سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق امیدوار داخلہ فارم حبیب بنک کی تمام شاخوں میں جمع کروائے جاسکتے ہیں۔
تعلیمی بورڈ لاہور کے تحت علومہ شرقیہ کا امتحان پانچ مئی 2018ء سے شروع ہوگا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق آن لائن سسٹم کے ذریعے داخلہ فارم سنگل فیس 19جنوری تا 19فروری، دو گنا فیس 20تا 28فروری اور تین گنا فیس کے ساتھ یکم تا 09مارچ بورڈ برانچ کے علاوہ حبیب بنک کی تمام شاخوں میں جمع کروائے جا سکتے ہیں۔