(سٹی 42) مسلم لیگ (ق ) کے مرکزی رہنما پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ لاہور سے شروع ہونے والی تحریکیں ہمیشہ کامیاب رہی ہیں،آج کی تحریک بھی کامیابی سے ہمکنار ہوگی، ماڈل ٹاؤن میں نہتے لوگوں کو نشانہ بنایا گیا، ہم نے کہا تھا یہ خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق چودھری پرویز الہٰی کا عوامی تحریک کے دھرنے میںشرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے کہا تھا ماڈل ٹائون شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،آج ساری جماعتیں حصول انصاف کیلئے اکٹھی ہیں،یہ قوم جو نکلی ہے کچھ کر کے دکھائے گی۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ پاکستان کی ساری جماعتیں انصاف کیلئے متحد ہیں،آج اس حکومت کیخلاف ایک اتحادنظر آئے گا،انہوں نے کہا کہ ہمارے ہزاروں لوگ مال روڈ پہنچ رہے ہیں،آج حکومت اور حکمرانوں کےخلاف قوم اکٹھا ہوئی ہے۔
مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں