بی زیڈ یو ڈگریوں کا معاملہ،چیئرمین، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ طلب

بی زیڈ یو ڈگریوں کا معاملہ،چیئرمین، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے وی سی بی زیڈ یو ملتان ڈاکٹر طاہر امین، رجسٹرار بی زیڈ یومحمد سعید چوہدری ، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو کل طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس محمد امیر بھٹی اور جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے کیس کی سماعت کی ۔عدالت میں بی زیڈ یو ملتان کے رجسٹرار محمد عمر چوہدری سمیت درخواست گزاروں کے وکلاء پیش ہوئے۔ فل بنچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی سینئر لیگل ایڈوائزر ظفراللہ خاکوانی سے استفسار کیا کہ اگر لاہور کیمپس کے قیام کے حوالے سے بی زیڈ یو ملتان کو دوبارہ نئے سرے سے معاملہ بھجوایا جائے تو ان کا کیا موقف ہوگا جس پر بی زیڈ یو ملتان کے لیگل ایڈوائزر ظفراللہ خاکوانی نے کہ اگر پنجاب حکومت انہیں نوٹیفکیشن جاری کردے تو انہیں اعتراض نہیں ہوگا۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل نے کہا کہ صوبائی حکومت لاہور کیمپس کے قیام کا پہلے ہی نوٹیفکیشن جاری کر چکی ہے۔ جسٹس محمد امیر بھٹی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کو لاہور میں سب آفس کےقیام کے مواقع مل رہے ہیں تو انہیں اپنا دائرہ اختیار بڑھانا چاہیے۔

عدالت نے کیس کی سماعت اٹھارہ جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے وائس چانسلر بی زیڈ یو ملتان، چیئرمین ایچ ای سی سمیت دیگر سینئرذمہ داران افسران اور وکلاء کو طلب کرلیا۔