(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں نےعوامی تحریک سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے آج مال روڈ پر ہونے والے احتجاجی جلسے میں شرکت کا اعلان کر دیا، کہتے ہیں وکلاء برادری سانحہ ماڈل ٹائون کے متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر چوہدری ذوالفقار علی، نائب صدر راشد لودھی اور سیکرٹری عامر سعید راں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کی انکوائری رپورٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور صوبائی وزیر رانا ثناءاللہ کو ذمہ دار ٹھرایا گیا ہے لیکن اس باوجود متاثرین کو انصاف فراہم نہیں کیا جا رہا۔ ہائیکورٹ بار کے عہدیداران بڑی تعداد کے ہمراہ احتجاج میں شرکت کریں گے تاکہ ماڈل ٹائون میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء کے ساتھ اظہار یکجہتی کی جا سکے۔
لاہور ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے وہ اپنا کردار ادا کریں گے۔