ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

متحدہ اپوزیشن کا احتجاج، مال روڈ کے اطراف میں سکول و کالج بند

متحدہ اپوزیشن کا احتجاج، مال روڈ کے اطراف میں سکول و کالج بند
کیپشن: City42 - School PAT protest
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض ) مال روڈ پر اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کی وجہ سے فیصل چوک اور اس سے ملحقہ متعدد سرکاری ونجی تعلیمی ادارے آج بند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے چیئرنگ کراس کے گردونواح میں سات سرکاری سکول بند ہیں، ان سرکاری سکولوں میں گورنمنٹ گورنر ہاؤس بوائز ہائی سکول، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گورنر ہاؤس، گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول خرانہ گیٹ، گورنمنٹ فاطمہ گرلز ہائی سکول فین روڈ، گورنمنٹ نیپئر روڈ ہائی سکول، گورنمنٹ ہائی سکول شاہرائے ایوان تجارت شامل ہیں۔

دوسری جانب پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی پرائیویٹ سکول بند ہیں جن میں جیسز اینڈ میری سکول اور دیگر شامل ہیں۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں