(زاہد چودھری) متحدہ اپوزیشن کے مال روڈ پر جلسے کے پیش نظر تمام سرکاری ہسپتالوں کو ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک سمیت اپوزیشن جماعتوں کے جلسے کی وجہ سے محکمہ صحت نے ہسپتالوں کے سربراہوں کے نام مراسلہ جاری کر دیا۔ جس میں محکمہ صحت نے ہسپتالوں کی انتظامیہ کو ڈاکٹرز، نرسز اور عملے کی موجودگی کے ساتھ ادویات، طبی سامان کا وافر سٹاک اور آپریشن تھیٹرز کو مکمل فعال رکھنے کی ہدایت کر دی۔