(قذافی بٹ):فواد چوہدری نے مال روڈ پر احتجاجی جلسے میں آصف زرداری اور عمران خان کے اکٹھے ہونے کی بھی نفی کردی،انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان نظریاتی اختلاف ہے دونوں کے درمیان کوئی سیاسی اتحاد نہیں بن رہا، کینٹینر پر بھی اکٹھے نہیں بیٹھیں گے۔
تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے دھواں دھار پریس کانفرنس میں الیکشن کمیشن کو نشانے پررکھا۔ الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے ساتھ محاذ کھول لیا ہے ، الیکشن کمیشن کا رویہ متنازعہ ہے، تحریک انصاف کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے، الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں کے لیے تیار نہیں ہے تو کیا یہ پہلے دیگیں پکا رہے تھے۔
تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ احتجاج ایک دن کا ہے لیکن احتجاج شہباز شریف کے جانے پر ہی ختم ہوگا ،نوازشریف کے اندر مجیب الرحمن کی روح گھس گئی ہے اپنے پیسوں کو بچانے کے لیے کوشش کررہے ہیں۔