پاک آرمی نے ٹانک اور وزیرستان میں 9 دہشتگرد ٹھکانے لگا دیئے،سپاہی شاہ زیب اسلم شہید

ISPR TAnk Operation, Terrorists killed, South Waziristan operation, Pakistan Army, ISPR, City42
سورس: ISPR
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ آپریشنز میں 9 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ، آپریشن میں جواں سال سپاہی شاہزیب اسلم شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ 16-17 فروری  کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں دو دہشت گرد  دہشت گرد رحمت اللہ  عرف بدر منصور اور ٹی ایس امجد  عرف بابری مارے گئے۔ 

جنوبی وزیرستان ضلع میں کیے گئے ایک اور آپریشن میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد سات دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، یہ دہشت گرد مصدقہ اطلاعات کے مطابق علاقے میں سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے۔

 پاکستان آرمی کے اس  آپریشن کے دوران سرزمین کے ایک بہادر فرزند سپاہی شاہ زیب اسلم (عمر 29 سال؛ ساکن ضلع ہری پور) نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔