موسلا دھار بارش، جھکڑ، طوفان، ژالہ، برفباری؛ آئندہ تین دن میں کچھ بھی ہو سکتا ہے

Rain predicted, Heavy rains expected, Weather update, weather forecast, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی: کل 18 سے20 فروری کے دوران مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلیاں میں تیز بارش اوربرفباری سے سڑکیں بند اور گاڑیوں کی آمد ورفت میں خلل کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

 آج رات کے موسم کی  صورتحال
 ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود/ابرآلود رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر جھکڑ/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش/ برفباری کا امکان ۔

اتوار  کے روزموسم کی صورتحال: 

   اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابرآلود رہنےکے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے درمیانی سے تیز موسلادھار بارش/ژالہ باری کا امکان ہے۔      

خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، بونیر، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے درمیانی سے تیز موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

پنجاب میں مری ،گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، منڈی بہاؤالدین، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اورقصور میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے درمیانی سے تیز موسلادھار بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان۔ ملتان، بھکر، کوٹ ادو، لیہ، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی خطرہ ہے۔

بلوچستان میں کوئٹہ، قلات، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل اورکوہلومیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ صوبہ کےدیگر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

سندھ:          صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کے علاوہ آندھی/تیز ہوائیں چلنے کا امکان۔

  کشمیر اور گلگت بلتستان میں  مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے درمیانی سے تیز موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔