بس اور ٹریکٹر کے تصادم میں تین افراد جاں بحق، بارہ زخمی ہو گئے

Bus Accident, City42 , Gujrat accident, GT Road Gujrat, Rescue1122
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: گجرات  کے قریب جی ٹی روڈ بائی پاس روڈ  پر بس اور ٹریکٹر کے تصادم میں تین جاں بحق ہو گئے جبکہ خواتین سمیت بارہ شدید زخمی ہو گئے۔

لاہور سے راولپنڈی جانے والی گجرات باپی پاس کے قریب واقع دھیر کے کلاں گاؤں کے نزدیک بس یو ٹرن پر ٹریکٹر سے ٹکرانے کے بعد  سڑک کنارے بنے ریسٹورنٹ میں جا گھسی۔ حادثہ کے نتیجے میں ٹریکٹر ڈرائیور اور ایک دوسرا شخص موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ ایک مسافر ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔  بس کی ٹکر سے ریسٹورنٹ میں  آگ لگ گئی۔ زخمیوں کو ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے اہلکاروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر عزیز بھٹو شہید ہسپتال پہنچایا۔

بس اور ٹریکٹر کے تصادم میں مرنے والوں میں 55سالہ غلام قادر ،30سالہ اظہر اور 55سالہ شیر علی شامل ہیں۔

زخمیوں میں رخسانہ ،شبینہ اور طاہرہ نامی تین خواتین کے علاوہ  طارق،اکرام،منور،محمد افضل، فخر،علی حسن،جنید اور صادق شامل ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ حادثہ کی وجہ سے ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی ،کچھ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کا کام کیا اور فوری طور پر آگ بجھانے والی گاڑیوں اور فائر فائٹرز کو طلب کیا گیا جنہوں نےریسٹورنٹ میں لگی آگ پر قابو پانے کا کام سنبھال لیا۔

ریسکیو 1122نے دو نعشوں اور زخمیوں کو عزیز بھٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔

ریسٹورنٹ میں لگی آگ بجھانے کے لئے ریسکیو  کی فائر بریگیڈ سمیت 9 ٹیموں کا آپریشن جاری ہے۔

چھ زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں نے ہسپتال منتقل کیا، جبکہ پانچ زخمیوں کو مقامی شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو ٹیموں نے تین افراد کو موقعہ پر طبی امداد فراہم کی۔ عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ حادثہ مسافر بس کی رفتاری بہت زیادہ ہونے باعث پیش آیا۔