ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کپتان کا جارحانہ انداز ،مداحوں کے دل جیت لئے

کپتان کا جارحانہ انداز ،مداحوں کے دل جیت لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پاکستان سپر لیگ 8کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں ،  ملتان سلطانز او ر پشاور زلمی کے درمیان جاری ہائی وولٹیج ٹاکرے میں سلطانز کے کپتان نے  جارحانہ ففٹی داغ دی ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق   پی ایس ایل آٹھویں ایڈیشن کے پانچویں میچ میں  پشاور زلمی کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ،  جسے سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے بہترین انداز میں استعمال کیا ، وکٹ کیپر بیٹسمین  نے اپنی ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے جارحانہ انداز اپنایا  اور صرف 33 گیندوں پر نصف سینچری سکور کی ہے ، لیکن وہ وکٹ پر زیادہ دیر تک نہ ٹھہر سکے اور 42 گیندوں پر 61 رنز بنا کر مقیم  کی گیند وکٹ کیپر محمد حارث کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے ۔ 

   واضح رہے کہ محمد رضوان کی یہ پی ایس ایل 8 کی دوسری ففٹی ہے اس سے قبل انہوں نے اپنے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کیخلاف بھی 35 گیندوں پر ففٹی سکور کی تھی، محمد رضوان کی پی ایس ایل ہسٹری میں یہ 15ویں نصف سینچری ہے ۔

Bilal Arshad

Content Writer