ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دیدی

پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پی ایس ایل 8 میں آج ملتان سلطانز اور پشاور زلمی آج آپس میں ٹکرائیں گے، پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے پانچویں میچ میں  ٹاس جیتنے کے بعد پشاور زلمی کے  کپتان بابر اعظم نے  گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ہمارے پاس بولرز اچھے ہیں،  پچ میں بولرز کو  مدد ملے گی، اس کے علاوہ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ نئی  پچ  ہے اس کا اندازہ نہیں لگاسکتے۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز دو میچز کھیل چکی ہے جن میں سے اسے ایک میں فتح اور ایک میں شکست ہوئی ہے جبکہ پشاور زلمی نے ایک میچ کھیلا ہے اور اس میں کامیابی حاصل کی ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer