ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کے صدر مملکت کے نام لکھے خط پر رانا ثنا اللہ کا ردعمل

عمران خان کے صدر مملکت کے نام لکھے خط پر رانا ثنا اللہ کا ردعمل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 2017 سے جو سازش شروع ہوئی اُس میں عمران خان سمیت 5 لوگ ملوث تھے، ان کے خلاف مقدمہ چلنا چاہیے اور انہیں نشانِ عبرت بنانا چاہیے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں سابق وزیراعظم عمران خان کے صدر مملکت کے نام لکھے خط پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کا جنرل باجوہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ایسا ہی ہے جیسے ایک چور اُٹھ کر مطالبہ کرے کہ باقی چوروں کو سزا دو۔واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے صدر مملکت عارف علوی کو خط لکھ کر سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے بیانات پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

عمران خان نے اپنے خط میں لکھا کہ جنرل باجوہ اپنے حلف کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، جنرل باجوہ نے صحافی سے اعتراف کیا کہ 'ہم عمران خان کو ملک کیلئے خطرہ سمجھتے تھے'۔عمران خان نے اپنے خط میں لکھا کہ جنرل باجوہ کی وزیراعظم سے گفتگو کی ریکارڈنگز آرمی چیف کے حلف کی سنگین خلاف ورزی ہے، اس سوال کا جواب اہم ہے کہ جنرل باجوہ کیوں اور کس حیثیت و اختیار سے خفیہ بات ریکارڈ کرتے تھے۔

Ansa Awais

Content Writer