(زین مدنی)پاکستان کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی ےاپنی پہلی شادی کے ختم ہونے کی وجہ بتا دی۔
تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار حدیقہ کیانی نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےپہلی مرتبہ اپنی ذاتی زندگی سے متعلق انکشافات کئے۔گلوکارہ نے بتایا کہ میری حماد حسن سے مکمل طور پر ارینج میرج ہوئی تھی، پاکستان میں اینیمیٹر کی تعداد بہت کم تھی اور حماد ان میں سے ایک تھے، وہ ایک 3 ڈی اینیمیٹر تھے، ان دنوں وہ میری ایک ویڈیو پر کام کررہے تھے۔
حدیقہ نے بتایا کہ ویڈیو بناتے ہوئے وہ میری محبت میں گرفتار ہوگئے، ایک میک اپ آرٹسٹ صائمہ رشید ہماری مشترکہ دوست ہوا کرتی تھیں، انہوں نے حماد کی طرف سے مجھے شادی کی پیشکش کی اور ملاقات کا کہا جس پر انکار کردیا اور بھائی سے بات کرنے کا کہا۔
گلوکارہ کا کہنا تھا کہ دوست کے اصرار پر میں نے حماد سے فون پر بات کی اور کہا کہ اگر آپ کو میں اتنی پسند ہوں تو اپنی امی کو میرے گھر لاہور لے آئیں۔
میرے لاہور پہنچنے پر اگلے ہی دن وہ اپنی والدہ کو لے آئے اور یوں ہماری منگنی ہوگئی جو ڈھائی سال تک رہی۔
انہوں نے بتایا کہ منگنی سے پہلے میں نے یہ شرط رکھی تھی کہ میں اپنے میوزک کو نہیں چھوڑوں گی جس پر وہ بخوشی رضامند ہوئے تھے، بعد میں میری شادی کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ میری ساس تھیں، انہیں میری موسیقی سے مسئلہ تھا۔
حدیقہ نے کہا کہ مجھ سے سب سے بڑی غلطی یہ ہوئی کہ میں نے اپنے دل کی نہیں سنی، منگنی کے عرصے کے دوران میرا دل اس رشتے پر نہیں مان رہا تھا جس کا اندازہ حماد کو ہوا تو اس نے نیند کی گولیاں کھاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔یہ وہ وقت تھا جب مجھے اس شادی کے لیے منع کردینا چاہیے تھا لیکن میں نے ایسا نہ کیا اور سوچا کہ یہ بندہ جو میرے لیے اپنی جان دینے جارہا تھا، اس کے ساتھ میں بے حد خوش رہوں گی اور یہ میرا خیال رکھے گا لیکن ایسا نہیں ہوا۔
گلوکارہ کا کہنا تھاکہ میرے تمام اندازے غلط تھے، حماد صرف مجھے پانا چاہتا تھا اور جب رشتے کچھ حاصل کرنے کی بنیاد پر ہوں کہ مجھے یہ چیز چاہیے تو وہ زیادہ عرصے تک نہیں رہ سکتے، اس میں آپ کی قدر نہیں ہوتی اور آپ کو رول دیا جاتا ہے