انسٹاگرام کے اسٹوری فیچر میں اہم تبدیلی

انسٹاگرام کے اسٹوری فیچر میں اہم تبدیلی
کیپشن: Instagram
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : انسٹاگرام  نے سوشل میڈیا صارفین  کی اسٹوریز پر ری ایکشن دینے کے طریقے کو بدلنے کا عندیہ دیدیا۔  اگلے اپ ڈیٹ میں لائک نظر نہیں آئیں گے،  ویور شیٹ دیکھنا پڑے گی۔
 رپورٹ کے مطابق فیس بک یا میٹا کی ملکیت فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم  انسٹا گرام نے  ٹک ٹاک کی طرز پر ایک نیا پرائیویٹ اسٹوری جیسا فیچر متعارف کرایا ہے جو صارفین کو براہ راست پیغام یا ڈی ایم بھیجے بغیر انسٹاگرام اسٹوریز کو پسند کرنے کی اجازت دے گا۔ 

یادرہے اس سے قبل  سوشل میڈیا صارفین کا اسٹوریز پر دیا گیا ردعمل  ڈی ایم کے طور پر بھیجا جاتا تھا۔ صارفین کے پاس اسٹوریز شیئر کرنے کا اختیار بھی ہے۔ تاہم، تازہ ترین اپ ڈیٹ آپ کی اسٹوریز کے ویو شیٹ میں لوگوں کے ہینڈلز کے آگے ایک دل دکھائے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ صارفین کے پاس اب اسٹوریز پر ری ایکشنز کی تعداد کی گنتی نہیں ہوگی۔

انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے  اپ ڈیٹ کا اعلان کرتے ہوئے وی لاگ میں کہا ہے کہ اب آپ ڈی ایم بھیجے بغیر لوگوں کی اسٹوریز کو پسند کرکے پیار بھیج سکتے ہیں۔ اسٹوریز پر لائکس نجی ہیں اور شمار نہیں ہوتے ہیں۔ بلکہ، وہ آپ کی اسٹوریز کے ویور شیٹ پر لوگوں کے ہینڈلز کے آگے دل کے طور پر ظاہر ہوتے ہیں۔موسیری  ک مطابق جب آپ لائک بٹن پر ٹیپ کریں گے تو ری ایکشن ڈی ایم کے طور پر نہیں بھیجا جائے گا۔ پرائیوٹ اسٹوری کی گنتی ظاہر نہیں کی جائے گی۔ لائک ڈی ایم تھریڈ میں نہیں بلکہ ویور شیٹ میں نظر آئے گی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر