(ویب ڈیسک) غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف ایل ڈی اے کا گرینڈ آپریشن ،نو غیرقانونی رہائشی سکیموں کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے کے پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز کے عملے نے غیرقانونی سکیمیں مسمار کر دیں۔آپریشن کے دوران غیرقانونی سکیموں کی سڑکیں،گیٹ، چار دیواریاں اور سیوریج سسٹم مسمار کر دیا گیا۔
آپریشن کے دوران اعتماد سٹی،نیو کینال سٹی،سبحا ن گارڈن،غوث گارڈن،گرین لینڈ،ڈریمز گارڈن،اسعد ہاؤسنگ سکیم،البار ی سٹی اور محبوب سائفن فارمز کا سٹرکچر مسمار کیا گیا جبکہ نو غیر قانونی رہائشی سکیموں کے دفاتر بھی سربمہر کر دیئے گئے۔
کارروائی ڈائریکٹر سٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز کی نگرانی میں کی گئی۔آپریشن کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔ احمد عزیز تارڑ کا کہنا ہے کہ شہری صرف تصدیق شدہ پلاٹ خریدیں اور جعل سازوں کے جھانسے میں نہ آئیں۔شہری پلاٹ خریدنے سے پہلے ایل ڈی اے ون ونڈو سے معلومات حاصل کریں۔