" جدوجہد قانون کی بالادستی و جمہوریت کیلئے ہے"

Bilawal Bhutto
کیپشن: Bilawal Bhutto
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ان کی جدوجہد پارٹی یا خاندان کیلئے نہیں، قانون کی بالادستی اور جمہوریت کیلئے ہے،  عمران خان کے دور کو جمہوری قرار نہیں دیا جا سکتا۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری لاہور ہائیکورٹ بار کی تقریب سے خطاب کیلئے آئے تو وکلاء نے ان کے حق میں نعرے بازی کی۔ بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کیلئے بھٹو خاندان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، ذوالفقار بھٹو کا عدالتی قتل ہوا، والدین کو جیل میں ڈالا گیا، تاریخ نے بینظیر کو بے قصور ثابت کیا، آصف زرداری نے 30 سال مقدمات کا سامنا کیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عمران خان کے دور میں ہم جمہوریت سے دور جا چکے، جمہوریت کی مضبوطی کیلئے قانون کی بالادستی اور احتساب کا شفاف نظام ناگزیر ہے، قانون و انصاف کے بغیر جمہوریت ممکن نہیں ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ہماری جدوجہد فرسودہ نظام کے خلاف ہے، ہم ایک پارٹی یا ایک خاندان کیلئے نہیں لڑ رہے۔

 انہوں نے وکلاء سے کہا کہ قانون ریاست اور لوگوں کے درمیان پل کا کام کرتا ہے، وہ پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کا ساتھ دیں،  

Sughra Afzal

Content Writer