ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے استعفیٰ دیدیا

Haleem Adil Sheikh
کیپشن: Haleem Adil Sheikh
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سینئر  رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے استعفیٰ دیدیا ۔

پی ٹی آئی سندھ میں تنظیمی اختلافات کھل کر سامنے آگئے، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سینئر نائب صدر کے عہدے سے  استعفیٰ دیدیا جبکہ علی جونیجو  نائب صدر کے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے ہیں، آج ہی پی ٹی آئی کی صوبائی کابینہ، ضلعی عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا ۔

استعفے میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ مصروفیت کے باعث عہدے کی ذمہ داری پوری نہیں کر پائیں گے، جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مستعفی ارکان کو علی زیدی کی پالیسیوں سے اختلاف ہے۔