امریکا نے ’’ انڈیا بحرالکاہل حکمت عملی‘‘ کا اجراء کر دیا

امریکا نے ’’ انڈیا بحرالکاہل حکمت عملی‘‘ کا اجراء کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :  امریکی صدر جوبائیڈن نے ’’ انڈیا بحرالکاہل حکمت عملی‘‘ کا اجراء کر دیا۔ پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔

 جو بائیڈن بھی ٹرمپ کے راستے پر چل پڑا۔ امریکا چین کے خلاف صف بندی کیلئے بھارت کو مضبوط کرے گا۔ بائیڈن نے بھی انڈیا کو بڑا دفاعی شراکت دار، "نیٹ سکیورٹی پرووائیڈر" قرار دے دیا ۔ نئی امریکی حکمت عملی میں  بھارت اُبھرتا ملک، اہم شراکت دار اور جنوبی ایشیاء، بحر ہند کا قائد قرار دیا گیا۔ امریکا نے بھارت کے ساتھ تذویراتی، دفاعی صلاحیت اور اشتراک میں وسعت کا عندیہ دے دیا۔

 امریکہ بھارت کو معاشی، تکنیکی، صحت، خلائی اور سائبر امور میں معاونت فراہم کرے گا۔ ہندوستان ہم آہنگ ذہن والا شراکت دار، جنوبی ایشیاء اور بحر ہند کا رہنما ملک ہے۔ پاکستان کا امریکی حکمت عملی میں کہیں ذکر ہی نہیں۔ امریکی صدر کی حکمت عملی میں چین دشمنی، علاقائی اثرو رسوخ ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

حکمت عملی میں یورپ سمیت بھارت، آسٹریلیا، جاپان اور جنوبی کوریا امریکی اتحادی قرار دیئے گئے۔ اتحادیوں کے ساتھ دفاعی صنعت کو باہم منسلک، دفاعی آلات کی ترسیل کو بہتر کیا جائے گا۔ مجموعی فوائد اور فوجی مقاصد کے لیے اہم ٹیکنالوجیز کی مشترکہ پیداوار کو تیز کیا جائے گا۔