ویب ڈیسک : شوبز شخصیات اور سیلبریٹیز کا تو اوڑھنا بچھونا ہی سوشل میڈیا ہے لیکن عالیم سیاسی شخصیات بھی ٹوئٹر پر مقبولیت میں صف اول میں شمار ہوتی ہیں۔
ان میں نمبر ایک پر ہیں سابق امریکی صدر باراک اوباما جن کے فالوورز کی تعداد ہے 130.8 ملین ہے۔ مقبولیت میں ان کے آس پاس کوئی نہیں بھٹک رہا اس کے قریب ترین ہیں نوجوان نسل کے مقبول گلوکار جسٹن بائبر جن کے پرستاروں کی تعداد 114.2 ملین ہے۔دوسرے نمبر پر بھی ایک سابق امریکی صدر لیکن بہت متنازع شخصیت یعنی ڈونلڈ ٹرمپ ہیں جن کے ٹوئٹر پر پرستاروں کی تعداد 88.7 تھی لیکن جنوری 2021 میں ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کردیا گیا تھا۔
تیسرے نمبر پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہیں جس کے سوشل میڈیا سائٹ پر 75.8 ملین فالوورز ہیں۔ چوتھے نمبر پر موجود ہ امریکی صدر جو بائڈن ہیں جس کے پرستاروں کی تعداد گذشتہ ا یک ماہ میں بڑھ کر 32.4 ملین ہوگئی ہے۔ پانچویں نمبر پر سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن ہے جس کے ٹوئٹر پر مداحوں کی تعداد 31.1 ملین ہے۔ چھٹے نمبر پر بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ جو ایک متنازع اور فرقہ پرست شخصیت سمجھے جاتے ہیں براجمان ہیں جن کے پرستاروں کی تعداد 28.5 ملین ہے۔
اسی طرح بھارت کے سیاستدان نئی دہلی کے وزیراعلی عام آدمی پارٹی کے بانی اروند کجریوال اس فہرست میں ساتویں نمبر پر ہیں جن کے پرستاروں کی تعداد 24.2 ملین ہے۔ آٹھویں نمبر بھی ایک بھارتی سیاستدان اوروزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ہیں جن کے سوشل میڈیا پر فالووورز کی تعداد 21.7 ملین ہے۔ نویں نمبر پر تبت کے مذہبی وروحانی رہنما دلائی لامہ ہیں جن کے پرستاروں کی تعداد 19.2 ملین ہے۔ ویٹی کن کے سربراہ اور کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس 18.8 ملین فالوورز کے ساتھ دسویں نمبر پر ہیں۔
ترک صدر رجب طیب اردوآن اس فہرست میں 18.4 ملین فالووورز کے ساتھ گیارہویں نمبر پر ہیں۔ انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو16.9 ملین فالووورز کے ساتھ بارہویں نمبر پرہیں۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان ٹوئٹر پر 15.2 ملین فالووورز کے ساتھ مقبولیت میں تیرہویں نمبر پر ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور شاہی خاندان کے رکن شیخ محمد بن راشد المکتوم 10.7 ملین فالووورز کے ساتھ عالمی رہنماؤں کی مقبولیت میں چودھویں نمبر پر ہیں اور اردن کی ملکہ رانیہ ال عبداللہ ٹوئٹر کی دنیا میں مقبولیت پر 10.4 ملین پرستاروں کے ساتھ 15ویں نمبر پر ہیں۔