ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک عدم اعتماد کا رسک لینا چاہئے۔ مریم نواز

تحریک عدم اعتماد کا رسک لینا چاہئے۔ مریم نواز
کیپشن: Maryam Nawaz
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24 نیوز: پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں تحریک عدم اعتماد کا  رسک لینا ضروری ہے اور انشاللہ یہ کامیاب ہوگی۔ 

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ اب یہ معاملہ عوام اور اقتدار پر قابض اشرافیہ کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی جماعت میں ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کی بڑی تعداد فاروارڈ بلاک بنا کر بیٹھے ہیں وہ تمام اتحادیوں سے کہیں گیں کہ عام کی آواز پر لبیک کہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایمپائر وہ ہوتا جو نیوٹرل ہو، 

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان اپنے اوپر تنقید برداشت کرنے کا حوصلہ رکھیں ان کی اہلیہ قابل احترام ہیں اور دوسروں کی بیٹیوں کی بھی عزت کا خیال رکھیں۔ عمران خان کوئی ریاستی نواب یا بادشہ نہیں ہیں کہ ان پر تنقید نہ کی جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سرکاری خرچ پر انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا، ریاستی اداروں کو استعمال کیا اور انتقام کی سیاست جاری رکھی۔عمران خان کی جرائم کی فہرست طویل ہے اور انہیں  ڈیتھ سیل میں قید کیا گیا ،کیا وہ کسی کی بیٹی نہیں؟

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان ذرا باہر نکل کر دیکھیں کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام  آپ کو کن الفاظ سے یاد کرتی ہے۔