ویب ڈیسک : نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 59 پیسے سستی کردی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے 1 روپے 80 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔ اتھارٹی نے 2 فروری 2022 کوایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔ نئی ریٹ کااطلاق صرف مارچ کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔ ٹیرف میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے 300 تک یونٹ استعمال کرنے والے،لائف لائن اور زرعی صارفین پرہو گا۔
نیپرا کے نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اتھارٹیز نے 2 فروری 2022ء کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔ نوٹیفیکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق صرف (آئندہ ماہ) مارچ کے بلوں پر ہو گا۔