ایجوکیشن اتھارٹیز میں خالی اسامیوں پربھرتیوں کا فیصلہ

ایجوکیشن اتھارٹیز میں خالی اسامیوں پربھرتیوں کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنیدریاض : ایجوکیشن اتھارٹیز کے دفاتر میں افسران کی قلت، سائل خوار ہونے لگے، سی ایم پورٹل پر شکایت کے بعد سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا نوٹس، اتھارٹیز کو افسران کی کمی پوری کرنے کی ہدایت کردی۔
 ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے آفس میں خالی اسامیوں کی تعداد 25 ہے، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اتھارٹیز سے خالی اسامیوں کی تعداد مانگ لی ہے۔ کہا گیا ہے کہ گریڈ ایک سے انیس تک خالی اسامیوں کی تعداد کے متعلق فوری معلومات بھجوائی جائیں۔اتھارٹیز خالی اسامیوں کی تعداد کے متعلق 18 فروری تک مطلع کرنے کی پابند ہونگی۔ اتھارٹیز آفس میں خالی آسامیاں پُر کرنے کا فیصلہ سی ایم پورٹل پر شکایت کے بعد کیا گیا ہے۔