ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اقبال ٹاؤن ہما بلاک، نجی بینک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

Rescue 1122 Fire Fighters
کیپشن: Rescue Fire Fighters
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: اقبال ٹاؤن ہما بلاک میں واقعہ نجی بینک میں آتشزدگی، ریسکیو حکام نے آدھا گھنٹے کے کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا، بینک میں موجود قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا، آتشزدگی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔
 اقبال ٹاؤن ہما بلاک میں واقع نجی بینک صبح ساڑھے چھے بجے آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو عملہ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گیا، عملےنے ریسکیو حکام کو آگ کی اطلاع دی، عملہ نے ریسکیو حکام کو مینجر کے پہنچنے تک فائر فائٹنگ سے روکا،بینک منیجر کے پہچنے پر ریسکیو عملہ نے آدھے گھنٹے تاخیر سے فائر فائٹنگ شروع کی۔

آتشزدگی کی وجہ سے بینک میں موجود فرنیچر اور دیگر قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا، ریسکیو عملہ نے آدھے گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا، ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کی وجوہات کا معلوم نہ ہو سکا ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ بینک اٹھائیس فروری سے پاک بلاک میں شفٹ ہو رہا ہے، آگ کی وجوہات کا تعین کے لئے فارنزک ٹیموں کی مدد لی جا رہی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer