فہد علی: باغبانپورہ کے علاقے میں جواں سالہ لڑکی پراسرار طور پر جاں بحق، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق انھیں اطلاع موصول ہوئی کہ باغبانپورہ کے علاقے میں گھر سے ایک لڑکی کی لاش ملی ہے جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔ جاں بحق ہونے والی لڑکی کی شناخت بائیس سالہ نیلم نام سے کی گئی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ نیلم کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی۔ جسم پر کسی قسم کے تشدد کی نشانات نہیں پائے گئے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ موت کی وجوہات پوسٹمارٹم رپورٹ میں واضع ہوں گی۔
ادھر رائیونڈ کے علاقے میں خالی پلاٹ سے نوجوان کی لاش ملی ہے جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور لاش کو تحویل میں لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت فیاض کے نام سے ہوئی ہے، فیاض دو سال سے فیکٹری میں کام کر رہا تھا۔
پولیس کے مطابق مقتول کے سرپر زخم کے نشان ہیں، شبہ ہے کہ تشدد کر کے قتل کیا گیا ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔ موت کی وجوہات کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کیا جائے گا۔