نیشنل بینک کو کروڑوں روپے کا جرمانہ عائد

نیشنل بینک کو کروڑوں روپے کا جرمانہ عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی: سروسز پر عائد سیلز ٹیکس ادائیگی نہ کرنے پر نیشنل بینک آف پاکستان پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ریڈار پر آگیا، پنجاب ریونیو اتھارٹی نے انشورنس سروسز پر کٹوتی کرکے جمع نہ کرانے پر نیشنل بنک آف پاکستان پر 53 کروڑ 65 لاکھ روپے ٹیکس اور دو کروڑ اڑسٹھ لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔  

پنجاب ریونیو اتھارٹی ذرائع کے مطابق نیشنل بنک آف پاکستان نے انشورنش کمپنیوں سے انشورنس سروسز لیں لیکن ادائیگی کرتے وقت ٹیکس کٹوتی کرکے پی آراے کو ٹیکس جمع نہیں کروایا۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے سال دوہزار سولہ سترہ کے دوران لی گئی انشورنس سروسز پر ٹیکس کٹوتی کرکے ادائیگی نہ کرنے پر نیشنل بینک آف پاکستان پر 53 کروڑ 65 لاکھ روپے ٹیکس عائد کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان نے بلڈنگ انشورنس، فائر انشورنس اور تھیفٹ انشورنس سمیت مختلف نوعیت کی انشورنس سروسز پر ٹیکس کٹوتی کرکے ادائیگیاں نہیں کی۔ پی آراے نے بروقت سیلز ٹیکس ادائیگی نہ کرنے پر نیشنل بنک پر 2 کروڑ 68 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا ہے۔ 

پی آراے نے نیشنل بینک کو سیلز ٹیکس اور جرمانہ ادا کرنے کیلئے ایک ماہ کی مہلت دے دی ہے۔