(عثمان علیم)جب میاں بیوی کے درمیان طلاق ہوتی ہے تو صرف دو گھر ہی خراب نہیں ہوتے بلکہ بچوں پر بھی اس کے سنگین نفسیاتی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
اسی حوالے سے لاہور ہائیکورٹ میں ایک کیس کے سلسلے میں عدالت نے بیٹا باپ سے لیکر ماں کی سپرد کردیا۔ عام طو ر پر بچے ماں کے زیادہ قریب اور اسکی آغوش میں خود کو زیادہ محفوظ بھی سمجھتے ہیں لیکن ماں کے سپرد کئے جانے پر بچہ احاطہ عدالت میں چیخ چیخ کر والد کو آوازیں لگاتا رہا۔
ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بیٹے کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے بیٹا باپ سے لیکر ماں کے سپرد کیا تو بچہ احاطہ عدالت میں زاروقطار روتا رہا اوربچے کی رونے کی چیخیں احاطہ عدالت میں گونجتی رہیں۔بچہ چیخ چیخ کر باپ کے پاس جانے کی ضد اور باپ کو آوازیں لگاتا رہا۔عدالتی حکم پر بچے کی والدہ اسکو اپنے ساتھ لے گئی یہ منظر دیکھ کر بہت سے لوگ افسردہ ہو گئے۔