ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلبا ایک بار پھر سراپا احتجاج

طلبا ایک بار پھر سراپا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: آن لائن امتحان نہ لینے کیخلاف یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے طلباء کا احتجاجی مظاہرہ، آن لائن امتحانات کے فیصلے کو برقرار رکھا جائے۔مطالبہ یونیورسٹی انتظامیہ نے مینول امتحانات کاشیڈول جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق   یونیورسٹی آف ایجوکیشن نے آن لائن امتحانات کی جگہ مینول امتحان لینے کا فیصلہ کیا ہے۔طلبا کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی نے بیس دن پہلے فیصلہ کیا کہ امتحانات آن لائن ہونگے۔ عین موقع پرآن لائن امتحان کا فیصلہ تبدیل کردیاگیاہے۔ ہماری آن لائن امتحانات کیلئے تیاری ہے۔طلباء بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر روڈ پر آ گئے اور کالج روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔ احتجاج کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ یونیورسٹی اور احتجاجی طلباء کے مابین مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔