ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے اپنا بڑا فیصلہ بدل لیا

 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے اپنا بڑا فیصلہ بدل لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) سرکاری سکولوں کے اساتذہ کیلئے اچھی خبر،  ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے اپنا فیصلہ بدل لیا۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے قومی خوشحالی سروے اساتذہ کی بجائے کلرکس اور لیب اٹینڈنٹ سے کروانا کا فیصلہ کرلیا، پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، اساتذہ کی جبری ڈیوٹیوں کی مذمت کرتے ہیں، خوشحالی سروے کی ڈیوٹیاں اساتذہ کے وقار کے منافی تھیں، حکومت کو چاہیے کہ اساتذہ کے وقار کا خیال رکھے۔

 گزشتہ روز ٹیچرز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے سامنے ڈٹ گئے تھے، جبری ڈیوٹیاں لگنے کے باوجود سینکڑوں اساتذہ سروے کرنے نہیں پہنچے تھے۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ قومی خوشحالی سروے کسی صورت نہیں کریں گے، سکول سربراہان کی جانب سے جبری ڈیوٹیاں ناقابل قبول ہیں، بھرپور احتجاج کریں گے۔

علاوہ ازیں ہال روڈ پر واقع ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے آفس میں پنجاب ٹیچرز یونین کے وفد کی سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی پرویز اخترخان سے ملاقات ہوئی، وفد میں رانا لیاقت علی، کاشف شہزاد چودھری، وحید مراد یوسفی شامل تھے، سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی نے وفد کو قومی خوشحالی سروے کے معاوضے میں اضافہ کے ساتھ  خواتین اساتذہ کو سروے پر تعینات نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر کا کہنا تھا کہ سروے کے دوران اساتذہ اپنے سکول میں ڈیوٹی سر انجام نہیں دیں گے، سروے کے دوران اساتذہ کو سکیورٹی ضلعی انتظامیہ فراہم کرے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer