ٹھیکیداروں کو قومی خزانے سے نوازے جانے کا انکشاف

ٹھیکیداروں کو قومی خزانے سے نوازے جانے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: تعمیراتی کاموں میں ٹھیکیداروں کو قومی خزانے سے نوازے جانے کا انکشاف سامنے آگیا، موجودہ دور حکومت میں ٹھیکیداروں کو 45 کروڑ روپے کے نامناسب مالی فوائد دئیے گئے ہیں۔

آڈیٹر جنرل پاکستان کی پہلے اور دوسرے مالی سال کی آڈٹ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے۔ جس کے مطابق تعمیراتی کاموں میں ٹھیکیداروں کو قومی خزانے سے نوازے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔  حکومت نے ٹھیکیداروں کو 45 کروڑ کے نامناسب مالی فوائد دئیے۔ لاہور، ڈی جی خان اور فیصل آباد میں تعمیراتی کاموں میں ٹھیکیداروں کو نوازا گیا۔ لاہور میں ٹھیکداروں کو 36 کروڑ 56 لاکھ روپے کے فوائد دئیے گئے ۔ چک بندی ڈویژن اور ڈویلپمنٹ ڈویژن نمبر ٹو میں فوائد دئیے گئے۔ 

رپورٹ میں مزید انکشاف ہوا ہے کہ ڈی جی خان میں مظفر گڑھ، تونسہ ڈویژن نے ایک کروڑ کے مالی فوائد دئیے۔ فتح جھنگ، گجرات، سرگودھا، قصور میں کروڑوں کے فوائد سامنے آئے ہیں۔ مالی فوائد اضافی نرخوں کے عوض براہ راست ٹھیکیداروں کو دئیے گئے ہیں۔ آڈیٹر جنرل کی متعلقہ ڈویژن آفیسرز سے نامناسب مالی فوائد دینے پر کارروائی کی سفارش کردی ہے۔