سوئی ناردرن گیس کمپنی کے بلوں کی تقسیم کا معاملہ حل

 سوئی ناردرن گیس کمپنی کے بلوں کی تقسیم کا معاملہ حل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کشمیر روڈ (شاہد ندیم سپرا) سوئی ناردرن گیس کمپنی کے بلوں کی تقسیم کا معاملہ حل ہو گیا، کمپنی نے پرانے کنٹریکٹرز کیساتھ معاہدہ منسوخ کردیا، نئے ٹھیکیدار کیساتھ معاہدہ کر کے لاہور میں بلوں کی تقسیم شروع کر دی گئی۔ 

ذرائع کے مطابق لاہور ریجن کے صارفین کو دو ماہ سے بلوں کی تقسیم نہیں ہو سکی تھی، سوئی ناردرن گیس کمپنی نے بلوں کی تقسیم کرنے کیلئے نئے کنٹریکٹر کیساتھ معاہدہ کر لیا ، آئندہ ماہ سے سوئی گیس صارفین کو بلوں کی ڈلیوری بروقت کی جا سکے گی۔

دوسری جانب بلوں کی ڈسٹری بیوشن نہ ہونے کے باوجود سوئی ناردرن گیس کمپنی نے کنکشن منقطع کرنا شروع کر دیئے، کنکشن منقطع ہونے سے بچنے کیلئے صارفین نے کسٹمر سروسز سینٹر کا رخ کر لیا  اور کسٹمر سروسز سنٹر سے بل لیکر ادائیگیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ادھر وفاقی حکومت نے گیس میٹر کے رینٹ میں اضافہ کرنے کی منظوری دے دی جس کی بنیاد پر صارفین پر تیرہ کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا، وفاقی حکومت نے میٹر رینٹ بیس سے بڑھا کر چالیس روپے کردیا، چالیس روپے رینٹ ہونے پر ملک بھر کے گیس صارفین کو ستائیس کروڑ روپے ہر ماہ ادا کرنا ہوں گے جبکہ لاہور ریجن کے صارفین کو میٹر رینٹ کی مد میں چار کروڑ ستر لاکھ روپے کی ادائیگی کرنا ہو گی۔

Sughra Afzal

Content Writer