ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ہمایو ں سعید کو جیسا سمجھتی تھی وہ ویسے نہیں:ماہرہ خان

 ہمایو ں سعید کو جیسا سمجھتی تھی وہ ویسے نہیں:ماہرہ خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ماضی میں ہمایوں سعید کو دل پھینک سمجھتی تھی لیکن وہ ایسے نہیں ہیں۔
ایک انٹرویو کے دوران ماہرہ خان نے کہا کہ ہمایوں سعید کے ساتھ پہلا ڈرامہ ’نیت‘ کی شوٹنگ کے دوران میں نے ہمایوں کو صاف صاف کہہ دیا تھا کہ میں صرف کام سے کام رکھتی ہوں اور اس کے علاوہ نہ تو میری کسی چیز میں دلچسپی ہے اور نہ ہی میرا تعلق ہے۔
ماہرہ خان نے کہا کہ میں ڈرامہ ’نیت ‘ کی شوٹنگ کے بعد ہمایوں کے ساتھ برگر کھانے گئی تو میں نے ہمایوں سے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ آپ لڑکیوں کے معاملے میں کافی دل پھینک آدمی ہیں جس پر ہمایوں بہت ہنسے اور کہا کہ میں کبھی لڑکیوں کے پیچھے نہیں بھاگا بلکہ لڑکیاں ہمیشہ میرے پیچھے آئی ہیں۔
اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ جب ڈرامہ سیریل ’نیت‘ کی شوٹنگ کے دوران ہمایوں سعید سے ملی اور غلط فہمی دور ہوئی تو ہم دونوں کی بہت اچھی دوستی ہوگئی۔