ڈکیتیوں کا شروع ہونے والا سلسلہ نہ تھم سکا

ڈکیتیوں کا شروع ہونے والا سلسلہ نہ تھم سکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سید فخرامام: شہر میں ڈکیتیوں کا شروع ہونے والا سلسلہ نہ تھم سکا، ساندہ کے علاقہ راج گڑھ میں ایک ماہ کے دوران دن دیہاڑے ڈکیتی کی دوسری واردات، مقامی دکانداروں نے وارداتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتیوں کا شروع ہونے والا سلسلہ نہ تھم سکا، ساندہ کے علاقہ راج گڑھ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات کے دوران دو نقاب پوش ڈاکو اسلحہ کے زور پر دوکاندار سے موبائل فون اور 70 ہزار کی نقدی لے کر فرار ہو گئے۔

 ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں کے بعد راج گڑھ بازار کے تاجروں نے پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کردی، دکانداروں کا کہنا ہے پولیس شہریوں کے جان و مال کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، پولیس کی جانب سے علاقہ میں پٹرولنگ تک نہیں کی جاتی اور ڈیڑھ مہینے کے دوران چھٹی واردات ہوئی ہے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈاکوؤں کو واردات کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، لیکن ڈاکو پولیس کی آنکھ میں دھول جھونک کر فرار ہو جاتے ہیں۔ مقامی دکانداروں نے اعلی حکام سے ملزمان کو گرفتار کرنے اور ساندہ میں کاروائیوں کو روکنے کا مطالبہ کیا۔

Shazia Bashir

Content Writer