ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قوال استاد بدرمیانداد کی (آج) 58 ویں سالگرہ

قوال استاد بدرمیانداد کی (آج) 58 ویں سالگرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ذین مدنی ) قوالی میں اپنی منفردپہچان بنانے والے استاد بدرمیانداد مرحوم کی (آج) پیر کو 58 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے ۔

فن گائیکی میں دنیا بھر میں منفرد مقام رکھنے والے استاد نصرت فتح علی خان مرحوم کے ماموں زاد بھائی اور میانداد قوال کے صاحبزادے و شیر میانداد قوال کے بھائی بدر میانداد قوال 17 فروری 1962 کو پاکپتن میں پیدا ہوئے جہاں ان کے والدین نے قیام پاکستان کے بعد ہجرت کر کے رہائش اختیار کی تھی۔

ان کا گھرانہ کئی سو سالوں سے فن موسیقی سے وابستہ تھا۔ بدر میانداد قوال نے ریڈیو پاکستان ملتان سے ابتدائی طور پر گائیکی کا آغاز کیا، بدر میانداد نے 45 سال کی مختصر عمر میں بے پناہ شہرت حاصل کی جب کہ ان کے 150 سے زیادہ البمز نے نہ صرف اندرون بلکہ بیرون ملک بھی دھوم مچائے رکھی۔

ان کے گائے ہوئے کئی گانے اور قوالیاں بالی وڈ کی فلموں میں بھی شامل کئے گئے۔

   انہوں نے 27 برس تک صوفی ازم کے پرچارکیلئے اپنی خدمات پیش کیں۔ وہ 2 مارچ 2007 کو انتقال کرگئے تھے۔

Shazia Bashir

Content Writer