یو این کے سیکرٹری جنرل لاہور پہنچ گئے

یو این کے سیکرٹری جنرل لاہور پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس لاہور پہنچ گئے، صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے استقبال کیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس تین روزہ دورے پر لاہور پہنچے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر مخدوم ہاشم جواں بخت، کمشنرسیف انجم، سی سی پی او ذوالفقار حمید ودیگر افسران نے استقبال کیا۔ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو بچیوں نے پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔

یو این کے سیکرٹری جنرل کے دورہ لاہور کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی اور سٹاف کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیں۔اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس لاہور پہنچیں گے اور پی سی ہوٹل میں قیام کریں گے۔  سیکرٹری جنرل کو اعزازی طور پر ایم سی ایل کی جانب سے کل شہر لاہور کی چابی کا تحفہ پیش کیا جائے گا۔ 

یو این کے سیکرٹری جنرل منگل کے روز  لمز یونیورسٹی کا دورہ کریں گے اور یوتھ انگیجمنٹ پروگرام میں شرکت کریں گے۔ سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ اور منسٹر ہیلتھ ڈی ایچ اے میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گے، جس کے بعد گوردورا کرتار پور کا دورہ اور ظہرانہ کریں گے۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس بذریعہ ہیلی کل شام بادشاہی مسجد پہنچیں گے جہاں تصویر دیوار، شاہی حمام، سمر پیلیس، شیخ محل، اور حضوری باغ کا دورہ کریں گے۔ یو این کے سیکرٹری جنرل  حضوری باغ عشائیہ میں شرکت کریں گے جہاں مختلف ثقافتی رقص بھی پیش کیے جائیں گے۔

دوسری جانب یو این کے سیکرٹری جنرل کے دورہ لاہور کے حوالے سے پولیس نے سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ ڈی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید کا کہنا ہے کہ 3 ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان سکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔ 6 ایس پیز، ایس پیز، 30 ڈی ایس پیز، 71 ایس ایچ اوز اور 302 اَپر سب آرڈینیٹس سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے وفد کی لاہور آمد پر بین الاقوامی معیار کی سکیورٹی فراہم کریں گے۔ ڈی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید نے یو این او وفد کی آمد پر لاہور ایئر پورٹ سمیت متعلقہ مقامات اور روٹ پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رائے بابر سعید نے پولیس افسران کو تمام متعلقہ پوائنٹس پر فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہن تھا کہ ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو ٹیمیں تمام اہم مقامات اور انتونیو گوتریس کے روٹ پر موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں جبکہ وفد کے روٹ اور متعلقہ مقامات کے گرد بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات ہونگے۔