بابا گرونانک کی یاد میں کلچرل نائٹ کا اہتمام

بابا گرونانک کی یاد میں کلچرل نائٹ کا اہتمام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حسن خالد ) وجدان کے زیراہتمام بین الاقوامی سکھ یاتریوں کے اعزاز اور بابا گرونانک کی یاد میں کلچرل نائٹ کا اہتمام کیا گیا، معروف گلوکار عارف لوہار کی پرفارمنس نے یاتریوں کو بھنگڑا ڈالنے پر مجبور کردیا۔

انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کے لیے مختلف ممالک سے آئے سکھ یاتریوں کے اعزاز میں وجدان اور الحمرا کلچرل کمپلکس کے اشتراک سے بابا گرو نانک کلچرل نائٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کلچرل نائٹ کا آغاز معروف گلوکارعارف لوہار کے ننھے صاحبزادوں کی بھنگڑا پرفامنس سے ہوا جسے حاضرین نے خوب سراہا۔

فوک گلوکار عارف لوہار کے گیتوں نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ عارف لوہار نے اپنا گانا "جگنی" سنایا تو سکھ یاتری سمیت حاضرین محفل جھومنے پر مجبور ہوگئے اور خوب بھنگڑا ڈالا۔

پلاک کی سابق ڈائریکٹر صغریٰ صدف نے مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایک لکیر نے پنجاب کی دھرتی کا بٹوارا تو کردیا مگر ہمارے دل آج بھی ایک دوسرے کے لیے دھڑکتے ہیں۔