( شاہ رخ ندیم ) اتوار بازار شہریوں کو ریلیف دینے میں ناکام، ٹماٹر 110 روپے کلو تک پہنچ گئے۔
شادمان اتوار بازار میں گزشتہ اتوار کی نسبت سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا، شادمان اتوار بازار میں ٹماٹر 110، شملہ مرچ 100، لہسن 135، لیموں 50، آلو 9، پیاز 19 اور ادرک 160 روپے کلو فروخت تک فروخت ہوتا رہا، جبکہ سیب 140، انار 300، امرود 50، سٹابری 180 روپے، کیلا 60، ماٹا 80 اور کینو 90 روپے درجن فروخت ہوتے رہے۔
خریداروں نے پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سبزیوں کی قیمتیں کم ہونی چاہیں۔