وزیر صحت کی آمد کا سنتے ہی سروسز ہسپتال میں احتجاج

وزیر صحت کی آمد کا سنتے ہی سروسز ہسپتال میں احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بسام سلطان ) سروسز ہسپتال میں مہمان خانے اور سرجیکل یونٹ تین کے افتتاح کیلئے صوبائی وزیر صحت کی آمدگی کا سن کر پیرامیڈیکل سٹاف کا احتجاج شروع ہو گیا، احتجاج کے پیش نظر مہمان خانے کے افتتاح میں ایک ہفتہ تاخیر جبکہ سرجیکل یونٹ تھری کا افتتاح پرنسپل پروفیسر محمود ایاز نے کیا۔

سروسز ہسپتال میں قائم کیے گئے مہمان خانے اور تعزین آرائش کے بعد سرجیکل یونٹ تھری کا افتتاح صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین نے کرنا تھا، صوبائی وزیر صحت کی آمدگی کا سنتے ہی پیرامیڈیکل سٹاف کا احتجاج شروع ہوگیا۔ مستقلی کا مطالبہ لئے مظاہرین نعرے بازی کرتے رہے جس کے پیش نظر مہمان خانے کے افتتاح میں ایک ہفتہ تاخیر کر دی گئی۔

افتتاحی تقریب میں پرنسپل پروفیسر محمود ایاز، ہیڈ سرجیکل یونٹ تھری پروفیسر وارث فاروقہ، پروفیسر امجد، پروفیسر مجیب ، پروفیسر روبینہ سہیل ، پروفیسر طہریم فاطمہ، پروفیسر فرید احمد، پروفیسر عمران اور اے ایم ایس ڈاکٹر محمد اشرف سمیت دیگر نے شرکت کی۔

  سرجیکل یونٹ تھری کی تعزین و آرائش مکمل ہونے کے بعد پرنسپل پروفیسر محمود ایاز نے یونٹ کا افتتاح کر دیا، گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر محمود ایاز نے بتایا کہ مخیر حضرات اور ڈاکٹرز کے تعاون سے ڈیڑھ کروڑ کی لاگت سے وارڈ کی تعزین آرائش مکمل کی گئی ہے۔

ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ سرجیکل یونٹ تھری پروفیسر وارث فاروقہ کا کہنا تھا کہ پچاس بستروں پر مشتمل سرجیکل یونٹ میں میسر سہولیات کسی نجی ادارے سے کم نہیں ہیں۔