(قذافی بٹ) پاکستان تحریک انصاف کے احتساب اور اینٹی کرپشن سیل کا اجلاس، مختلف حکومتی محکموں میں کرپشن کے معاملات پر غور کیا گیا۔
تحریک انصاف احتساب سیل کے اجلاس کی صدارت شفقت محمود نے کی، اجلاس میں حکومت کے مختلف محکموں میں کرپشن کے معاملات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں تحریک انصاف پنجاب اینٹی کرپشن اور احتساب میں سات ممبرز کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔
پنجاب سیل میں رکن اسمبلی میاں اسلم اقبال، ایڈووکیٹ انیس علی ہاشمی، حسن کامران، طاہر محمود، اعجاز منہاس، امتیاز صفدر وڑائچ اور رضوان مہدی شامل ہیں۔ اجلاس میں احتساب سیل میں ریسرچ اینڈ کوآرڈینیشن ونگ بھی بنایا گیا جس کے دو ممبران رانا محمد احمد اور احسن محمود منج ہونگے۔ شفقت محمود نے ممبر پنجاب اینٹی کرپشن اور احتساب کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔