مسیحیوں کو تنخواہ اور پینشن کرسمس سے پہلے ادا کرنے کا حکم

Christmas in Pakistan, Christmas cerebration in Pakistan, Christmas, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وفاقی حکومت نے مسیحی ملازمین کو کرسمس  پر  تنخواہ  اور  پنشن ایڈوانس ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ مسیحیوں کو تنخواہ اور پینشن کرسمس سے پہلے ادا کرنے کا حکم

وفاقی وزارت خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل دفتر کو  خط لکھ دیا ہے کہ مسیحی ملازمین کے لئے تنخواہ اور پینشن کی فوراً ادائیگی کا بندوبست کیا جائے۔

وزارت خزانہ نے ہدایت کی ہےکہ مسیحی ملازمین کو تنخواہ  اور  پنشن 20 دسمبرتک ادا کردی جائے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرسمس کی تقریبات کئی ہفتے پہلے شروع ہو جاتی ہیں۔ اس سال شکرگزاری کی تقریب کا دن 23 ستمبر تھا۔ اس روز مسیحی برادری کے ارکان گھروں پر دعوتیں کرتے ہیں جن میں فیملی اور رشتہ داروں کے لئے خصوصی تیاری کے ساتھ روایتی پکوان بنائے جاتے ہیں۔ شکر گزاری کے دن کے بعد سے مسیحی گھرانوں میں دعائیہ تقریبات ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کرسمس ٹری کی تیاری بھی شروع کر دی جاتی ہے۔