تازہ مچھلی کی پہچان کیسے کی جا سکتی ہے؟ 

تازہ مچھلی کی پہچان کیسے کی جا سکتی ہے؟ 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی موسم سرما کی سب بڑی سوغات مچھلی کی طلب میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے ۔

مچھلی کھانا انسانی صحت کیلئے  وہ غذا ہے جو صحت کے لیے متعدد فوائد کی حامل ہے تاہم تازہ مچھلی کی پہچان کیسے کی جا سکتی ہے؟ ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

یہ بہت نازک ہوتی ہیں اگر اس کی جلد کی نمی اور ملائمت ختم ہوجائے اور آنکھیں خشک اور بے جان محسوس ہوں تو ایسی مچھلی خریدنے میں احتیاط کرنی چاہیے کیونکہ باسی اور سٹرا نڈ والی مچھلی کھانے سے پیٹ تو بھر سکتا ہے مگرا سکی غذائی افادیت قائم نہیں رہتی ۔ اس کے معدنیات اور وٹامنز ختم ہوجاتے ہیں اوریہ مضر صحت ہوسکتی ہے ۔

 پہلی بات جب بھی آپ مچھلی خریدنے جائیں تو اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھنا ہے اگر مچھلی کی آنکھوں میں چمک نظر آئے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ تازہ ہے۔

 دوسرا طریقہ یہ ہے کہ مچھلی کو ہاتھ میں اٹھا کر اس کا درمیانہ حصہ ایک ہاتھ کے انگوٹھے سے زور سے دبائیں، اگر اس کا گوشت اپنی جگہ واپس آجائے تو ٹھیک ورنہ سمجھ جائیں کہ وہ مچھلی خراب ہوچکی ہے۔

 مچھلی کے گلپھڑے گہرے لال رنگ کے ہونے چاہیئں، اگر گلپھڑوں کا رنگ خون کی طرح سرخ کے بجائے میرون یا کالا ہونے لگے تو جان لیں کہ یہ مچھلی کھانے کے لائق نہیں۔