بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان کے نام ایک اور اعزاز 

بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان کے نام ایک اور اعزاز 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے حصے میں ایک اور اعزاز آگیا، وہ برطانیہ میں مقبول ترین ایشیائی سلیبریٹری بن گئے۔ 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار جریدے ایسٹرن آئی کی جانب سے برطانیہ میں مقبول 50 ایشیائی سلیبریٹیز کی فہرست جاری کردی گئی۔ 

مذکورہ فہرست میں شاہ رخ خان پہلی پوزیشن پر موجود ہیں، اس کے ساتھ وہ اس خطے میں مقبول ترین ایشیائی سلیبریٹری بن گئے۔   انکے بعد بھارتی اداکار عالیہ بھٹ جبکہ تیسرے نمبر پر پریانکا چوپڑا موجود ہیں۔ 

واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے رومانوی ڈراما فلم سے لے کر ہنگامہ خیز جیسے انداز میں 60 سے زائد ہندی فلموں میں اداکاری کی۔

انہوں نے مشہور ٹی وی پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی کی میزبانی کے فرائض بھی سر انجام دیے۔ ہندی فلم انڈسٹری میں ان کی خدمات کے لیے انہوں نے 30 نامزدگیوں میں سے چودہ فلم فیئر اعزاز جیتے ہیں۔ وہ اور دلیپ کمار ہی ایسے دو اداکار ہیں جنہوں نے فلم فیئر بہترین اداکار کا اعزاز آٹھ بار جیتا ہے۔

2005ء میں بھارت کی حکومت نے انہیں بھارتی سنیما میں کام کے لیے پدم شری سے نوازا۔ شاہ رخ خان   ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ پروڈکشن کمپنی اور انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے مالک بھی ہیں ۔ویلتھ ریسرچ فرم ویلتھ ایکس کے مطابق کنگ خان پہلے سب سے امیر بھارتی اداکار بن گئے ہیں۔ فرم نے اداکار کی کل جائیداد کا اندازہ  3660 کروڑ روپے لگایا ہے۔