مصنوعی بارش، پنجاب حکومت کی موثر حکمت عملی رنگ لے آئی،سموگ کے بادل چھٹ گئے

مصنوعی بارش، پنجاب حکومت کی موثر حکمت عملی رنگ لے آئی،سموگ کے بادل چھٹ گئے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ عارف)مصنوعی بارش کا پہلا تجربہ کامیاب ،گزشتہ روز برسنے والی ملکی تاریخ کی پہلی مصنوعی بارش سے سموگ کے بادل چھٹ گئے۔

پنجاب حکومت کی موثر حکمت عملی کے باعث شہر لاہور فضائی آلودگی کی عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر سے چھٹے نمبر پر آ گیا،اے کیو آئی کی مجموعی شرح 208 ریکارڈ جبکہ درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی کے ساتھ 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔
سموگ کی روز بہ روز بڑھتی صورتحال قابو میں آ گئی.گزشتہ روز برسنے والی ملکی تاریخ کی پہلی مصنوعی بارش کا تجربہ کامیاب ہوگیا۔پنجاب حکومت کی موثر حکمت عملی کے باعث شہر لاہور کی فضائی آلودگی میں کمی آگئی ۔

عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر سے چھٹے نمبر پر آ گیا۔فضائی آلودگی میں نمایاں کمی ،ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 208 ریکارڈ ہوا۔فیز8-ڈی ایچ اے 343،کینٹ پولو گراؤنڈ263 , ایچیسن کالج 190, شاہراہ قائداعظم 343,جوہر ٹاؤن 189,فدا حسین ہاؤس 246 ائیر کوالٹی انڈکس ریکارڈ۔

شہر کا موجود درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج 21 ڈگری سینٹی گریڈ کے امکانات ہیں ۔شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد ریکارڈ ہوا۔ہوا کی رفتار 5 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ،محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔