عامر نواز وڑائچ کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہو گئے

Amir Nawaz Waraich, City42, Karachi Bar Association Elections, City42,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے حتمی نتائج سٹی ٹوئنٹی ون کو موصول ہو گئے۔ صدر کی نشست پر عامر نواز وڑائچ 2737 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، نصراللہ جلبانی 2257 ووٹ لیکر نائب صدر منتخب ہو گئے جبکہ اختیار علی چنہ 1687 ووٹ لیکر جنرل سیکریٹری منتخب ہو گئے ہیں۔  

ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیٹی کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق جہانزیب مری 1893 ووٹ لیکر جوائنٹ سیکریٹری بن گئے، راحیل صمصام 1879 ووٹ کے ساتھ خزانچی کے عہدے پر کامیاب ہو گئے،  شیخ کاشف امجد 1503 ووٹ لیکر لائبریرین منتخب ہو گئے۔ 
 کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے حتمی نتائج  کے مطابق منیجنگ کمیٹی کی گیارہ نشستوں کے لیے گیارہ کامیاب اُمیدواروں میں ایاز سولنگی 1677 ووٹ لیکر سرفہرست رہے،  عدنان فاروق 1584 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے، عبد الفہیم 1567 ووٹ، عبد القادر سومرو  1543 ووٹ ،فوزیہ فتح 1489 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔ 

ظفر بلوچ 1426 ووٹ لیکر منتخب ہوئے، زاہد حسین 1414 ووٹ، حسینہ تبسم 1381 ووٹ حاصل کرکے  منیجنگ کمیٹی کے رکن بن گئے۔

عبد المالک نے 1353 ووٹ حاصل کرکے،محمد اسلم نے 1310 ووٹ لیکر ،طاہر محمود 1299 نے ووٹ لیکر  منیجنگ کمیٹی کی رکنیت حاصل کر لی۔

کراچی بار کے الیکشن میں 9 ہزار سے زائد وکیل رجسٹرڈ ووٹر ہیں۔ ووٹنگ کے لئے سٹی کورٹس میں 28 پولنگ سٹیشن بنائے گئے۔ صدر کے کلیدی عہدہ پر دو مضبوط امیدواروں کے درمیان براہ راست مقابلہ تھا جبکہ مینیجنگ کمیٹی کی 11 نشستوں کے لئے 40 امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔