ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  کراچی بار کا الیکشن جیتنے والے وکیلوں کی اندھا دھند ہوائی فائرنگ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کراچی بار کے سالانہ انتخابات کے نتائج سامنے آتے ہی سٹی کورٹ فائرنگ سے گونج اٹھا۔ انصاف کے ایوانوں میں قانون کی زبان بولنے کے ماہر الیکشن میں جیت کی خوشی میں اسلحہ اٹھا کر ہوائی فائرنگ کی زبان میں خوشی کا اظہار کرنے لگے۔

کراچی بار کے الیکشن میں جیت کی خوشی میں خواتین وکلاء بھی ہوائی فائرنگ کرنے میں پیش پیش تھیں۔

جیتنے والے اُمیدواروں کے ہمدردوں کی فائرنگ سے سارے علاقہ میں خوف و  ہراس چھا گیا لیکن پولیس ہوائی فائرنگ ممنوع ہونے کے باوجود فائرنگ میں مشغول وکلا کے نزدیک نہیں پھٹکی۔ 

جیتنے والے امیدواروں کی جانب سے مٹھائیاں تقسیم کی جاتی رہیں اور شدید نعرے بازی کی جاتی رہی جبکہ  سب سے زیادہ مقبول آئیٹم ہوائی فائرنگ ہی رہی۔