ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا  

pm shahbaz sharif,called meeting,City42
کیپشن: Shahbaz Sharif ,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد کل اہم اجلاس طلب کرلیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت شریک ہوگی ،اجلاس میں اسمبلیاں تحلیل ہونے سے بچانے کیلئے معاملات  زیر غور آئیں گے ،اجلاس میں قانونی آئینی معاملات کے تحت مختلف پہلوﺅں پر غور ہو گا۔

 یاد رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 23 دسمبر کو دونوں اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کردیا،کہتے ہیں ملک کیلئے دونوں اسمبلیاں قربان کرتے ہیں ،66 فیصد ملک میں الیکشن ہوگا،قومی اسمبلی میں سپیکر کے سامنے جا کر کہیں گے استعفے قبول کرو، ضائع نہ ہونے دیں ، چوروں کے ٹولے کو مان لیا تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں،یہ ملک کیلئے فیصلہ کن وقت ہے،چاہتاہوں الیکشن کے ذریعے پی ڈی ایم کا نام ونشان مٹا دوں ۔